یورپی سرمایہ کاری بینک کی پاکستان میں واپسی، سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 160 ملین یورو کا بڑا پیکیج

یورپی سرمایہ کاری بینک کی پاکستان میں واپسی، سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 160 ملین یورو کا بڑا پیکیج

یورپی سرمایہ کاری بینک نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ایک سو ساٹھ ملین یورو کی فنانسنگ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس پیکیج میں سے ایک سو ملین یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے مختص کیے گئے ہیں اس منصوبے کے تحت تقریباً 21 لاکھ متاثرہ گھروں کی بحالی کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ تباہ حال دیہی علاقوں میں رہائشی مسائل کو حل کیا جا سکے۔

اسی طرح کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ساٹھ ملین یورو فراہم کیے گئے ہیں، اس رقم سے شہر میں دو جدید فلٹریشن پلانٹس قائم کیے جائیں گے، جن سے روزانہ تقریباً30 کروڑ لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا اور تقریباً 22 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :یورپی یونین کے ممالک کو قومی برآمدات میں اضافہ ہو گیا

یہ تمام منصوبے یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وےحکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں پائیدار اور طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،معاہدوں کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے موقع پر کیا گیا، جہاں یورپی اداروں نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یورپی سرمایہ کاری بینک کے حکام نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ کمزور اور متاثرہ طبقات کو محفوظ رہائش اور صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

editor

Related Articles