بھارتی ایوی ایشن مسلسل تنزلی کا شکار ، مودی کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا

بھارتی ایوی ایشن مسلسل تنزلی کا شکار ، مودی کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا

بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کے دور میں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز شدید مالی خسارے کا شکار ہیں، ایئر انڈیا، انڈیگو اور سپائس جیٹ جیسی بھارتی فضائی کمپنیوں کی تباہی نے مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کا پول کھل دیا ہے۔

بھارتی جریدے دی ہندو اوراین ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھارت کی 3 ایئر لائنز کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیردفاع اپنا ہی دفاع کرنے سے قاصر ! آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے، ویڈیو وائرل

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا، انڈیگو اور سپائس جیٹ نے حکومت سے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا ، خود بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں کسی بھی غیر منظم اضافہ ایئرلائنز کے لیے ناقابلِ برداشت نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت فوری مداخلت کرے ، ورنہ طیارے گراؤنڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی معاشی نااہلی اور ناکام حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، مشرق وسطیٰ کا بحران اور پاکستان کی فضائی پابندیاں بھارتی ایئر لائنز کو شدید بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

editor

Related Articles