فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دیدی اب عمران خان کیسے بچ سکتے ہیں؟ سینیٹر فیصل واوڈا

فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دیدی اب عمران خان کیسے بچ سکتے ہیں؟ سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دیدی اب عمران خان کیسے بچ سکتے ہیں؟۔

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولا جٹ کی سیاست علی امین کر رہے ہیں، ان کا ایسا حشر ہو گا کہ دنیا دیکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کا پلان تھا، ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس فیصلے کے بعد لٹک جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک کا ٹرائل ہو رہا ہو اور ان کے حواریوں کا نہ ہوا۔ ایسے فیصلوں سے پاکستان مستحکم ہوگا اور عمران خان کی آزمائشوں میں اضافہ ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ثابت ہوا طاقتور کا احتساب ایسے ہو رہا ہے جیسے عام آدمی کا ہوتا ہے۔ فیض حمید نے گواہی دیدی ، اب عمران خان کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے۔ 9 مئی سوچی سمجھی سازش تھی، زبردست قسم کا احتساب ہوا ہے۔ یہ سمجھتے تھے فیض حمید ہمیں بچالے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبرتناک انجام دیکھ کر ہم سب کو پیغام ملے گا۔ سب کو راستہ بات چیت سے نکالنا ہوگا ۔ جو لوگ اب بھی باریکی سے پاک فوج کو بدنام کر رہے ہیں ان کیلئے پیغام ہے کہ وہ انسان بن جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *