ہمارا مینڈیٹ چُراکر احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا:شبلی فراز

ہمارا مینڈیٹ چُراکر احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا:شبلی فراز

پی ٹی آئی کے رہنما ء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم سے انتخابی نشان بلاچھینا گیا اور ہماری قیادت کو گرفتار کرکے مجبور کیا گیا کہ وہ منظرعام پر نہ آئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوری و آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ۔ اپنے حق کے لئے احتجاج نہ کرنا زیادہ شرمناک ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطے بحال، آزاد ڈیجیٹل کی ایک اور خبر درست نکلی

ان کا کہنا تھا کہ بہت پہلے سے آثار نمایاں تھے کہ جنرل انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی پر غیر معمولی مظالم ڈھائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میںجلسے بھی ہوتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔ ہم نے پُرامن احتجاج کی کال دی اور لاکھوں لو گ ہمارے ساتھ آئے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں معاشرہ سیاسی طور پر باشعور ہوچکا ہے۔ ہمارے دور میں بھی احتجاج کیا گیا مگر ہم نے کبھی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، کسی کو نہیں روکا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونلز محض مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے

مخصوص نشستوں کے جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں تاحال نامکمل ہیں۔ شبلی فراز کا مزیدکہنا تھا کہ جب یہ سب کچھ جاری رہا تو ہم نے ُپرامن احتجاج کی کال دی۔ ہمیں بحث بھی کرنی ہے اور حقائق بھی سامنے رکھنے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *