پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلاجائے گا، سیریز میں واپسی کے لیےقومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں اور جیت کے لیئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ نے جوہانسبرگ پہنچ کر دو روز تک پریکٹس سیشن کیا میز بان جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں گیارہ رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر سے بر تری حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ رضوان، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان،عباس آفریدی،حسنین، عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
مزید دو میچ سینچورین اور جوہنسبرگ میں کھیلے جائیں گے، تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا، ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ کے لحاظ سے کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور دیں۔
جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، اس پر بات چیت ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ کل سیریز کا اہم میچ ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش کریں گے کہ کل کے میچ میں اپنا بیسٹ دیں۔ حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ کے لحاظ سے کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور دیں۔ آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔