محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر 2024 سے لے کر 28 فروری 2025 تک تعطیلات ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں میں 1 جنوری 2025 سے 10 جنوری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی۔
سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 28 فروری کو بند رہیں گے اور 1 مارچ 2025 کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔ جبکہ گرم علاقوں کے اسکول 11 جنوری 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سرد اور گرم علاقوں کے لیے مختلف مدت کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔