26 نومبر کے احتجاج کے بعد میرے اوپر 12 ایف آئی آرز درج ہوئیں، شیر افضل مروت

26 نومبر کے احتجاج کے بعد میرے اوپر 12 ایف آئی آرز درج ہوئیں، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 81 ملزمان کو ڈسچارج کیا لیکن پولیس نے عدالت میں آکر ان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ان میں سے18لوگوں کو مقدمے میں ڈالا ہے، باقی لوگ ابھی بھی مسنگ ہیں۔ ہم نے 12 لوگوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کے احتجاج کے بعد میرے اوپر 12 جبکہ شعیب شاہین کے اوپر 10 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ عمر ایوب اور دیگر قیادت کیخلاف بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ 2روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 81ملزمان کو ڈسچارج کیا لیکن پولیس نے عدالت میں آکر ان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 18لوگوں کو مقدمے میں ڈالا اور باقی لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ہمیں یہ لوگ کہتے ہیں کہ لاشیں دکھائیں، ہم نے تو12لوگوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت آجائیں اور بتائیں کہ آپ لوگوں نے ایک ماہ تک قوم کو گمراہ کر رکھا ہے۔ مذاکرات سے متعلق اسد قیصر بیان دے چکے ہیں ۔ ہمارے ورکرز کیساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *