صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث 5,294 موبائل نمبرز بلاک

صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث 5,294 موبائل نمبرز بلاک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایک سال کے دوران اہم کارروائیاں کیں۔

جس کے تحت 5,294 موبائل نمبرز بلاک کیے گئے۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق، دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث 4,507 آئی ای ایم آئی نمبرز کو بھی بلاک کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے، جبکہ 19,730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کی گئیں۔

مزید یہ کہ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز کے بارے میں 27,351 شکایات موصول ہوئیں، اور موبائل ان بلاک کرنے کے لیے 1,818 شکایات درج ہوئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *