شاہین آفریدی وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔
پاکستان کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے جنوبی افریقہ میں موجود ہے، شاہین آفریدی کے پاس وسیم اکرم کا ریکارڈتوڑنے کا سنہری موقع ہے۔
وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے تیسرے کامیاب ترین بالر ہیں جنہوں نے 31 اننگز میں 48 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
شاہین آفریدی بھی ایلیٹ لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، فاسٹ بالر کو وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کرنے کے تین جبکہ ریکارڈ توڑنے کے لئے محض چار وکٹوں کی ضرورت ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر وقار یونس ہیں انہوں نے 43 اننگز میں 82 وکٹیں لے رکھی ہیں، دوسرے نمبر پر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 36 اننگز میں 65، وسیم اکرم 31 اننگز میں 48 وکٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ 26 اننگز میں 46 وکٹوں کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پانچواں شاہین آفریدی کا ہے جنہوں نے 28 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔