کمشنر کراچی نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے۔
کراچی میں مختلف کوالٹی کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کے لیے فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیلر فائن آٹا 95 اور فلار ملز 92 روپے فی کلو بیچیں گے۔
ڈھائی نمبر مل کے آٹے کی قیمت عوام کے لیے 94 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیلر 90 اور فلار ملز 87 روپے فی کلو بیچیں گے۔ چکی کا آٹا 115 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے تقریباً چھ ماہ بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ آخری بار جون 2024 میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کیے گئے تھے۔