پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58لاکھ سے زائد غیر فعال موبائل سمز بلاک کر دیں

پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58لاکھ سے زائد غیر فعال موبائل سمز بلاک کر دیں

ملک بھر میں پی ٹی اے نے 58لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے نے مالی سال 2023-24ء کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔

پی ٹی ا ے کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40چھاپے مارے گئے، چھاپوں میں 7500سمز اور 152بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔

ان کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، اتھارٹی کے مطابق یہ چھاپے راولپنڈی، پشاور، حسن ابدال، قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان اور ساہیوال میں مارے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *