بھارتی بحریہ اپنے ہی عوام پر چڑھ دوڑی، بھارتی نیوی کی سپیڈ بوٹ کا تجربہ ناکام ہو گیا۔
بھارتی نیوی کی سپیڈ بوٹ ٹرائل کے دوران سیاحوں کی کشتی پر چڑھ دوڑی، بھارتی نیوی کی سپیڈ بوٹ اور کشتی کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
101 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں،نیل کمل نامی کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی۔
انڈین کوسٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے، واضح رہے کہ بھارتی بحریہ سپیڈ بوٹ پر نئے انجنز کا تجربہ کر رہی تھی۔