پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus) کی قیمتوں میں تازہ ترین تبدیلیاں آئی ہیں۔
سوزوکی کلٹس ایک مشہور جاپانی کار ہے جو اپنے پاور پیکڈ فیچرز، آرام دہ ڈرائیو، جدید ڈیزائن، اور بہترین مائلیج کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ یہ گاڑی پاکستان میں تین ویرینٹس میں دستیاب ہے: وی ایکس آر (VXR)، وی ایکس ایل (VXL) اور وی ایکس ایل – اے جی ایس (VXL-AGS)۔
سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز کو 38 ہزار 580 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس کے بعد قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے ہوگی۔
سوزوکی وی ایکس ایل ویرینٹ کی قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز کو 42 ہزار 440 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اور اس کی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے ہو جائے گی۔ سوزوکی کلٹس آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز کو 45 ہزار 460 روپے ٹیکس دینا ہوگا، جس کے بعد قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے ہو گی۔ک
نان فائلرز کے لیے قیمتیں زیادہ ہیں، کیونکہ انہیں فائلرز کے مقابلے میں زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے، وی ایکس ایل کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے، اور وی ایکس ایل – اے جی ایس کی قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے ہے۔ ان نئی قیمتوں کے ساتھ، صارفین اپنے بجٹ کے مطابق گاڑی خریدنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔