ثاقب چڈھر اورمومنہ اقبال معاملے کا ڈراپ سین، اداکارہ کے منگیتر حمزہ حبیب نے بھی بڑا اعلان کردیا

ثاقب چڈھر اورمومنہ اقبال معاملے کا ڈراپ سین، اداکارہ کے منگیتر حمزہ حبیب نے بھی بڑا اعلان کردیا

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے ثاقب چڈھر سے متعلق مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مومنہ اقبال سے نکاح ہو چکا ہے، میں اس کا شوہر ہوں اور وہ میری شیرنی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ پولیس نے ثاقب چڈھر نامی شخص کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال ان کی قانونی اہلیہ اور عزت ہیںاور وہ ہر صورت اپنے رشتے کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ۔۔۔۔!! وزیراعلیٰ مریم نواز کا دوٹوک اعلان

حمزہ حبیب نے کہا کہ ثاقب چڈھر نے مقدمہ سیاسی اور ذاتی بنیادوں پر درج کروایا ،مقدمہ درج ہونے سے قبل ثاقب چڈھر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں مومنہ اقبال سے الگ ہونے کے بدلے دولت کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب چڈھر اپنا پیسہ اپنے پاس رکھے، وہ اپنی دولت کے ذریعے مجھے نہیں خرید سکتا اور نہ ہی میں اپنی بیوی سے پیچھے ہٹوں گا۔

دوسری جانب جھنگ پولیس کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق حمزہ حبیب پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

editor

Related Articles