مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ۔۔۔۔!! وزیراعلیٰ مریم نواز کا دوٹوک اعلان

مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ۔۔۔۔!! وزیراعلیٰ مریم نواز کا دوٹوک اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں کا ذاتی مسئلہ ہے، تاہم کسی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے یا استحصال کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو نہیں بخشا جائے گا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد اپنی حیثیت، عہدے یا سیاسی روابط سے قطع نظر قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبداری اور آئین و قانون کے مطابق سرانجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عورت کے استحصال کی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا، اور اس معاملے میں ملوث ہر فرد کے لیے یہ ایک واضح اور سنجیدہ وارننگ سمجھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کا جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے رہائشی شہید لیاقت کو خراج تحسین

Related Articles