سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات اسی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں کہ مذاکرات میں شرائط اور ڈیڈ لائنز نہیں رکھی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات صرف اسی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہےہیں کہ مذکرات شرائظ اور ڈیڈ لائنز سے مشروط نہیں ہونے چاہیئے اور مذاکرات ہمیشہ کھلے دل سے ہوتے ہیں۔
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیں اور بدقسمتی سے انہی وجوہات کی بناء پر مذاکرات آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاست ذاتی دشمنی میں بدل چکی ہے اور ایک دوسرے سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتقام کی سیاست سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا اور موجودہ حالات کے تناظر میں سب کو سوچنا چاہیے کہ حالات اس نہج تک کیونکر پہنچے ہیں۔