یورپی یونین نے مزید تیل، گیس نہ خریدا تو ٹیرف لگا دینگے: ڈونلڈ ٹرمپ

یورپی یونین نے مزید تیل، گیس نہ خریدا تو ٹیرف لگا دینگے: ڈونلڈ ٹرمپ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر یورپی یونین کو دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ ٹرمپ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ  یورپی یونین ہم سے تیل اور گیس کی تجارت میں اضافہ کرے ورنہ بڑھتا امریکی خسارہ کم کرنے کے لئے اسے مزید ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

امریکی خسارہ ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کو ہم سے تیل اور گیس خریدنا پڑے گا۔ دوسری طرف امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین اس سے قبل بھی امریکی تیل اور گیس کی برآمدات کا بڑا حصہ خریدار رہا ہے، فی الحال کوئی اضافی حجم دستیاب نہیں ہے۔

ادھر یورپی کمیشن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں  کہنا تھا کہ وہ نومنتخب صدر سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تا کہ توانائی کے شعبے سمیت پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کاکینسر کا علاج کرنیوالی ویکسین تیار کرنیکا دعویٰ، 2025 میں مریضوں کو مفت دی جائیگی

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25فیصد ٹیرف لگانے کا پلان بنایا ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے چین پر بھی اضافی 10فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *