نوجوانوں کی اکثریت پاکستان چھوڑنے کو تیار نہیں، اپسوس پاکستان کے سروے میں انکشاف

نوجوانوں کی اکثریت پاکستان چھوڑنے کو تیار نہیں، اپسوس پاکستان کے سروے میں انکشاف

اپسوس پاکستان کے سروے میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت پاکستان چھوڑنے کو تیار نہیں۔

اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت ملک میں ہی رہنے کی خواہش مند ہے،سروے میں 74فیصد نوجوانوں نے پاکستان میں رہ کر ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کا عزم ظاہر کیا۔

26فیصد نوجوانوں نے بہتر مواقعوں کی تلاش میں ملک چھوڑنے کو ترجیح دی۔ 30فیصد نوجوانوں نے سعودی عرب، 20فیصد نے دبئی جانے کو ترجیح دی،برطانیہ جانے کے لئے 9فیصد،کینیڈا، امریکہ کے لئے 8فیصد اور یورپ جانے کیلئے 5فیصد نوجوان خواہش مند نکلے۔

اسلام آباد سے  46فیصد نوجوان جبکہ خیبر پختونخوا سے 35فیصد نوجوان ملک چھوڑنے کے لئے آمادہ نظر آئے، مراعات یافتہ طبقے کے 36فیصد نوجوان بھی ملک چھوڑنے کے لئے آمادہ نظر آئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *