نئے سال کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بدھ یکم جنوری کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک اس دن عوامی خدمات فراہم نہیں کریں گے۔
تاہم ان اداروں کے ملازمین اپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے دفاتر میں موجود رہیں گے۔