فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

فلپائن  لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا کہنا ہے کہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

زلزلہ پیما ایجنسی کے مطابق فلپائن میں زلزلہ صوبہ الوکوس کے شمالی قصبے بنگوئی میں آیا ہے، جبکہ زلزلے سے آفٹر شاکس کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کیوبا میں بھی 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے سبب عمارتیں لرز گئی تھیں ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، کیوبا میں زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا، زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *