محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں پانچ دن تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں یکم جنوری کی شام سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور06جنوری 2025تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔
یکم جنوری سے 06 جنوری 2025 کے دوران گفت باستان دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلات، شگر، کشمیر کے علاقوں دیوی تعلیم، منظر آباد، پونچھ بنیان، باغ، حویلی، سدھنوتی کوٹلی، بھمبر میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔
یکم سے پانچ جنوری 2025 کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، میری پور بونیر، پاچول، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یکم کی رات سے چھ جنوری کے دوران مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے چھ جنوری کے دوران اسلام آباد، پو ٹھو ہار ریجن، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
دو جنوری سے پانچ جنوری کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال ساہیوال، پاکپتن اوکاڑہ اور بہاول نگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور تین سے چار جولائی کے دوران بالائی سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔