خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مشترکہ قرارداد پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی، قرارداد پر مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے جلال خان نے بھی دستخط کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قراردادکے متن میں کہاگیا کہ آئین و قانون کے مطابق ملک کے ہر شہری کیلئے شفاف ٹرائل کا حق ہے، فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے غیر آئینی، جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *