عمران خان، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک تمام مسائل کا حل: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان

عمران خان، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک تمام مسائل کا حل: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے عمران خان، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک کو تمام مسائل کا حل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی مسائل کی حل کی کنجی عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے سیاسی ٹمپریچر کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلیے آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی بیٹھک ضروری ہے۔ گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کی جائے اور لیکشن کمیشن میں بھی ردوبدل کیا جائے۔

چند روز قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کا رویہ پاکستان کی سیاست کیلیے سخت نقصان دہ ہے، جن ایوانوں سے ملک ڈیفالٹ سے بچا ہے وہاں ہم موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ضروری ہے جو غلطیاں ہوئیں اس کو تسلیم کیا جائے محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے غلطیوں کو تسلیم کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *