عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آ گئی

عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں کتنے درج مقدمات ہیں ؟ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب میں 59 مقدمات درج ہوئے، عمران خان کو 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، عمران خان کو 2 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر بھی سستا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ 38 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا، عمران خان کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہو سکی۔

 رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کروائے گئے جبکہ ایک مقدمہ میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *