جنرل فیض کا ملٹری ٹرائل آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل فیض حمید کا ملٹری ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بیرسٹر میاں علی اشفاق نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنرل فیض کی وکالت کر رہے ہیں۔

بیرسٹر علی اشفاق نے ملٹری ٹرائل کے آغاز پر میڈیا رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا رپورٹس دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے،تاہم انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ بعض افواہوں کے ذریعے یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض کے خلاف کیس کی کارروائی آفیسر سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتی ہے، اس لیے وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ جنرل فیض نے عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *