لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

  محکمہ ٹرانسپورٹ نے  نئے سال 2025 کی پہلی نوید سنا دی ، رواں سال لاہور میں فیڈرل بسوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 475 ہو جائیگی،  رواں سال صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں 500 سے زائد  الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی  کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی تعداد اگلے سال تک 1 ہزار  کرنے پر کام کیا جا رہا ہے،  پہلے مرحلہ میں لاہور کیلئے 27 الیکٹرک بسیں بہت جلد پہنچنے والی ہیں، لاہور میں 27 الیکٹرک بسوں کے روٹس اور دیگر ضروری معاملات بھی فائنل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سیکرٹری ٹرانسپورٹ  کاکہنا تھا کہ بسوں کی تعداد بڑھنے سے نجی گاڑیوں کا رش ختم ہوگا ، عوام کو سستی اور معیاری سواری بھی میسر آئے گی،  2024 میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پہلی بار ریکارڈ  5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا، خلاف ورزیوں پر ریکارڈ 20 کروڑ  سے زائد رقم کے جرمانے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ رواں سال بھی اپنے اہداف پورے کرنے کیلئے پوری قوت سے کام کر رہا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *