پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 531 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف ممالک سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔ افغانستان سے 36 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹریشن مکمل کی جبکہ آسٹریلیا سے 73، بنگلہ دیش سے 40 اور نیوزی لینڈ سے 35 کھلاڑیوں نے بھی سائن اپ کیا ہے۔
اس کے علاوہ بارباڈوس سے 21، بیلجیم سے ایک، کینیڈا سے 10، چین سے 6، ڈومینیکا سے 2، جرمنی سے ایک، گریناڈا سے 3 اور گیانا سے 10 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کی ہے۔ آئرلینڈ سے 9، اٹلی سے 4، جمائیکا سے 12، ملائیشیا سے ایک، نمیبیا سے 2، نیپال سے 8، نیدرلینڈز سے 10 اور عمان سے 5 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن مکمل کی۔
جنوبی افریقہ سے 42 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کی ہےجبکہ سری لنکا سے 44 اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے 11 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے سائن اپ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے 40 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کی ہے اور انگلینڈ سے 45 کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے اپنے نام کا اندراج کرایا ہے۔
اس کے علاوہ امریکہ سے 24 اور زمبابوے سے 20 کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو شیڈول ہے، جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کا انتخاب اور ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگا۔