سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

اداکارہ ثنا خان نے اسلام قبول کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا، ثنا خان اور ان کے شوہر انس سید کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

انس سید نے پیر کو انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 5 جنوری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں قرآن کی تلاوت سنائی دے رہی تھی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پہلے سے مقدر کر رکھی ہے، اور وقت آنے پر وہ اپنی نعمتوں سے جھولیاں بھر دیتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر کی انجری: چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مذہبی اسکالر مفتی انس سید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *