سڑکیں بحال ، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت462 سڑکوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری

سڑکیں بحال ، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت462 سڑکوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری

چیف منسٹر سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ( سی اینڈ ڈبلیو) صوبے بھر میں سڑکوں کی بحالی اور تعمیر میں تیزی سے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اوراس حوالے سے پنجاب میں 462 سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کےحوالے سےکام مکمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے “چیف منسٹر سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام” کےتحت462 سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام جاری ہے۔ اب تک 1,558 کلومیٹر زمین کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس حوالے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ کو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 780 کلو میٹر روڈز کی سب۔ بیس کا کام اور 1434 کلو میٹر سڑکوںکی بنیاد کاکام مکمل ہو چکا ہے۔

مزید برآں، 296 کلومیٹر پر سرفیسنگ کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 24 فیصد کام کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیمیں مستعدی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اعلیٰ معیار کے مواد کی کڑی نگرانی کے ساتھ منصوبے کی بروقت اور موثر تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف منصوبے کی روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ملک صہیب نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا وقف عملہ ہزاروں مزدوروں کے ساتھ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *