آئی سی سی کا حارث رؤف پر جرمانہ، محسن نقوی کا بڑا اعلان

آئی سی سی کا حارث رؤف  پر جرمانہ، محسن نقوی کا بڑا اعلان

آئی سی سی نے ایشیا کپ کے دوران اشارے کرنے پر قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ وہ آج رات امریکا سے دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی دبئی پہنچنے پر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے اور اے سی سی صدر کی حیثیت سے پاک بھارت فائنل میچ بھی دیکھیں گے، جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازیں گے۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سماعت کے دوران حارث رؤف سے 0-6 کے اشارے پر وضاحت طلب کی۔ رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو اس اشارے پر اعتراض ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کا مطلب کچھ اور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہینوں سے شکست ،بھارتی فضائی تابوت مگ21 ہمیشہ کیلئے گرائونڈ

اس پر حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ خود بتائے کہ 0-6 کا اور کیا مطلب ہوسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشارہ صرف شائقین کی جانب کیا گیا تھا اور اس کا کوئی دوسرا مقصد نہیں تھا۔

Related Articles