ملک کی اہم سیاسی شخصیت انتقال فرما گئی

ملک کی اہم سیاسی شخصیت انتقال فرما گئی

پاکستان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں مقصود احمد انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان، سیاسی رہنما اور شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔

میاں مقصود احمد جماعت اسلامی کے سینئر رہنما تھے اور ماضی میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی بصیرت، تنظیمی صلاحیت اور دینی و فکری خدمات کے باعث جماعت کے اہم ستونوں میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کارکنان کی تربیت اور عوامی رابطہ مہمات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی طویل سیاسی جدوجہد کو جماعت اسلامی کی تاریخ کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

ان کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور فرید پراچہ سمیت دیگر رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبرآ گئی، تیل کی قیمتیں گر گئیں

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میاں مقصود احمد جماعت اسلامی کا سرمایۂ افتخار تھے اور ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کی دینی، سیاسی اور تنظیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

editor

Related Articles