واضح رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔
شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورو یونیورسٹی میں بھی دیے گئے ٹیسٹ میں شکیب الحسن ناکام رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔