اسمارٹ فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی اوپو اپنی جدید فولڈ ایبل سیریز میں ایک اور شاہکار، فائنڈ این 5، متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ نیا فون 2023 میں ریلیز کیے گئے مقبول ماڈل فائنڈ این 3 کا اپ گریڈ ورژن ہوگا جس کا طویل عرصے سے صارفین کو انتظار تھا۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق یہ فولڈ ایبل فون فروری میں لانچ کیا جائے گا۔ اوپو کے ایک اعلیٰ عہدیدار پیٹ لاؤ نے حال ہی میں اس کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو اس کی خاصیت، یعنی غیر معمولی پتلی ڈیزائن، کو نمایاں کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئیبو کے مطابق لانچ کے بعد یہ فون دنیا کا سب سے پتلا فلیگ شپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہوگا جو اس وقت اونر میجک وی تھری کے 4.35 ملی میٹر کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سردی کا راج برقرار ، محکمہ موسمیات کی موسم سرد و خشک رہنے کی پیشگوئی