سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے جامع صحت کے اصول وضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دیا گیا ہے، مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے منیجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، عمرہ زائرین کوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ