مجھے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں : اسد عمر

مجھے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں : اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے لیکن خدمت کیلئے تیار ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے، فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے لیے کون کون سی ویکسین لگوانا لازمی؟ سعودی عرب کی نئی ہدایات

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *