خط میں کہا گیا کہ کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہو رہی ہے، کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑدیا گیا ہے۔
گیس کی ترسیل کے لیے 6 سے 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا استعمال کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق کھارو فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ کے 5فیصد شئیر ہیں۔