سندھ میں شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والے شہریوں کو نادرا نے نئی سہولت فراہم کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔
نا درا حکام کے مطابق بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کے لئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس کا آغاز پیر 20 جنوری سے ہو جائے گا۔
سندھ حکومت نے کراچی میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے