وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عاصمہ ربانی کو فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر کام کریں گے اور نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔
اس کے علاوہ زاہد حفیط چوہدری انڈونیشیا میںمعظم شاہ ساؤتھ کوریا میں اور ملک فاروق ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ شہباز کھوکر بیروت اور عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے تعینات ہوں گے۔ طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مزید برآںسید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں، عامر شوکت مصر میں اور مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل اورواجد ہاشمی، ملبرن اور تنویر بھٹی، چین کے شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔
امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گےاور شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔