محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، علی امین گنڈاپور

علاوہ ازیں بالائی اضلاع میں ہلکی برف باری کا امکان ہے، ادھر مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی، کان مہتر زئی برف سے ڈھک گئے، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی، گریس ویلی کی مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں، استور کے بالائی علاقوں میں کئی کئی انچ برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 4 ، پارا چنار منفی 3، کالام میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *