190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ، سلمان اکرم راجہ کا دعوٰی

سینئر رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں کیونکہ این سی اے اور پاکستانی بزنس ٹائیکون کےدرمیان برطانیہ میں معاہدہ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی بزنس ٹائیکون کے مابین برطانیہ میں معاہدہ ہوا اورمعاہدے کے مطابق بزنس ٹائیکون نے رقم پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔ معاہدے کے مطابق رقم کو رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا تھی۔ ایسا نہیں کہ این سی اے کو کسی نے دھوکہ دیا،انہیں اکاؤنٹ کی معلومات تھیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے جوابات تیار ، سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

ایک معمول کی خفیہ دستاویز بنائی گئی تھی جس کاکابینہ میں پیش کیا گیاتھا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں خفیہ دستاویز کو پیش کیا جاسکتا ہے۔ معاہدے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی جوحفیہ رکھی گئی۔ رقم بزنس ٹائیکون کی فیملی سے رجسٹرارسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آتی ہے۔ سپریم کورٹ نے رقم حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا جواکاونٹ میں موجود تھی۔ تاثر یہ دیا گیا جسیے رقم چکمہ دے کرسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منگوائی گئی اور کیس یہ بنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شہزاد اکبر نے این سی اے کو دھوکہ دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *