اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، عمر ایوب

اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے پر جوڈیشل کمیشنز نہیں بنائے گئے تو حکومت کیساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بہتری احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ حکومت کیساتھ تیسرا مذاکراتی رائونڈ مکمل ہوگیا ۔ حکومت نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرائیں گے۔ ہم بار بار پوچھ چکے ہیں مگر حکومت ملاقات کرانے میں ناکام ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا عمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مذاکرات ٹُھس ہیں، شیخ رشید

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مطالبات کے مطابق اگرجوڈیشل کمیشنز نہیں بنیں گے تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے القادر ٹرسٹ کو بھونڈا کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری پر دبائو ہے۔ فیصلہ کٹھ پتلی عدالت نے سنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان بل پر بات ہوئی،حکومتی ممبران نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا ۔ جس کے مطابق ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی ۔بل پاس ہونے کے بعد پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے حق میں بات کرنے والوں کو اٹھا یا جائیگا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ، لوگ غربت میں بہت نیچے پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *