زاہد گشکوری نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
صحافی زاہد گشکوری نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات جنرل ساحرشمشاد مرزا کے صاحبزادے کی شادی میں ہوئی جہاں سابق آرمی چیف مدعو تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات ان دنوں میں ہوئی ہے جب جنرل باجوہ کو ملاقاتیں محدود رکھنے کا کہا تھا۔اس ملاقات کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ کیونکہ جنرل فیض کا ملٹری ٹرائل مکمل ہوچکا ہے اور رواں ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔