پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اس کا نوٹس لے گی، فواد چوہدری کا دعوٰی

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اسکا نوٹس لے گی اور آنیوالے دنوں میں موجودہ حکومت پر بیرونی دباؤ بھی آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی کے حوالے سے نوٹس لے سکتی ہے اور حکومت پر بیرونی دباؤ میں اضافہ بھی ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین جاری مذاکرات میری نظرمیں سمت کی طرف جا رہے ہیں، لگ رہا ہے دونوں کو کوئی جلدی ہے، حکومت سے مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو شامل کرنے سے پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری رہتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات میں پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو شامل کرنا چاہیے تھا، جے یوآئی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میری آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے طویل ملاقات ہوئی ہے، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کیلئے اہم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *