قومی ٹیم کے اسپن بولر ساجد خان کی گھومتی گیندوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو گھما کر رکھ دیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں ہونے والا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں 4پاکستانی بیٹرز 76 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکارہے ۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ساجد خان اور نعمان علی 4،4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن کو ایک ایسی گیند کرائی جو اتنی اسپن ہوئی کہ وہ سمجھ ہی نا سکے۔
اس کا اظہار انہوں نے چہرے کے تاثرات سے بھی دیا۔ قومی بولر نے بھی ویریکن کی پریشانی پر ریسلر جان سینا کا چار انگلیوں والا اسٹائل اپنایا تو وہ بھی مسکرا دئیے ۔