اوگرا نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم فروری 2025 سے کیپٹیو کیلئے گیس کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس اضافے کا اطلاق کیپٹو پاور کے لیے ہو گا جبکہ گھریلو صارفین، سپیشل روٹی تندور اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں جوں کی توں رہیں گی۔ اس کے علاوہ سی این جی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کے لیے بھی گیس کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اوگرا نے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ اس اضافے کا مقصد توانائی کے شعبے میں استحکام لانے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *