پاکستان کا پہلا خودمختار قمری روور روانگی کے لیے تیار ، خلائی تحقیق میں بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔
اسپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ہے۔
اسپارکو کے مطابق چاند کی سطح کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے روور جدیدآلات سے لیس ہوگا، پاکستانی سائنسدان سپارکو کے قمری روور کوکنٹرول کریں گے۔
اسپارکو کا 35 کلو گرام وزنی قمری روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا، قمری روور چین کے خلائی مشن میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا۔
پاکستان کا خلائی مشن! سپارکو کا قمری روور چاند پر نئی ٹیکنالوجیز کی جانچ کے لیے روانہ ہوگا! اسپارکو کا قمری روور چاند پر مستقبل کے مشنز اور انسانی موجودگی کے امکانات کا تجزیہ کرے گا۔
اسپارکو کا قمری روور 2028 میں چین کے “چینگ 8” مشن کے ذریعے چاند پر جائے گا، قمری روور چاند پر تحقیق اور وسائل کے تجزیے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔