وفاقی حکومت نے فیملی پنشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی

وفاقی حکومت نے فیملی پنشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی

وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلئے فیملی پنشن کو 21سال کی عمر تک محدود کردیا ہے جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی،10 ستمبر 2024کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کاامکان

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو23اکتوبر 2023کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی ، اگر چھوٹا بچہ اسی عرصےمیں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم اگر فیملی پنشن لینے والی بیوی فوت ہوجاتی ہے تو اس صورت میں دوسرا فیملی ممبر فیملی پنشن کا اہل ہوگا۔

 بیوی کی وفات کے بعد فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والا دوسرا اہل فیملی ممبر دس سال تک یا دس سال کی بقیہ مدت تک پنشن لے سکے گا بیوی کی وفات یا فیملی پنشن کی نااہلیت کے بعد فیملی پنشن کا دورانیہ دس سال ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *