سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا اور اضافے کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید 10پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر278.87 روپے سے بڑھ کر278.97 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزڈالر کی قدر 6 پیسے کم ہوکر کاروبار کے اختتام پر 278.87 روپے پر بندہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *