حکومت عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتی، ان سے مذاکرات کیا کریں؟عمر ایوب

حکومت عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتی، ان سے مذاکرات کیا کریں؟عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تک نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کابتانا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک پر مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا دوغلا پن متنازع پیکا ایکٹ میں کھل کر سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ملک بھر میں مستحق افراد کو نقد رقم دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پی ٹی آئی کو مینا ر پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے ڈاکو ؤں کا مقابلہ کرنے سے ڈرتی ہے لیکن پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *