پاکستانی عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:اسد قیصر

پاکستانی عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:اسد قیصر

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ 8 فروری 2024کو پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین اور ان کے ووٹ پر ڈاکا ماراگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے اورملک پر دھاندلی کے ذریعے شہباز شریف کو مسلط کیا گیا ۔ جس کے پاس صرف 17نشستیں ہیں ، اس کو پرائم منسٹر بنا کرملک و قوم کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی اس ملک کے حقیقی وزیراعظم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت

انشاءاللہ دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستانی عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑ ی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنا چرایا گیا مینڈیٹ واپس لے کر دم لیں گےجو زبردستی ہم سے چھینا گیا ہے۔ اسد قیصر نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام کو عملی طور پر ختم کر دیا گیا اورعدلیہ کو محکوم بنا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرے گی اور ان عدالتوں کو ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہماری حکومت آئے گی، 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے PECA قانون کے ذریعے آزادی اظہار پر قدغن لگائی ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اس معاملے میں ہم اپنی صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *